یہ معلومات مالیاتی معاونت کے اُن پروگرامز کی وضاحت کرتی ہے جو آپ کے کینسر کے علاج کے دوران آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔
آپ کے علاج دوران ہمیں اپنی مدد کرنے دیں
MSK میں، ہم صرف آپ کی کینسر کی تشخیص ہی نہیں بلکہ آپ کی مجموعی صحت کا خیال رکھتے ہیں۔ کینسر کا علاج آپ کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر متاثر کرتا ہے۔ یہ آپ کو مالی طور پر بھی متاثر کرسکتا ہے۔ علاج پر آنے والے اخراجات کینسر کے علاج، نقل و حمل، یا رہائش کی ادائیگی مشکل بنا سکتے ہیں۔
رقم اور اپنے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے کسی بھی مسئلے کے بارے میں اپنی نگہداشتی ٹیم کے ساتھ بات کرنا اہم ہے۔ وہ آپ کو MSK میں اُن ریسورسز سے منسلک کرسکتے ہیں جو آپ کو مدد دے سکیں۔
MSK میں پیش کردہ پروگرامز
MSK کا مالیاتی معاونت کا پروگرام
یہ پروگرام ضرورت مند مریضوں کے لیے ان کے طبی بلوں کی ادائیگی کے سلسلے میں مالی مدد فراہم کرتا ہے۔ مالی مشکلات کے شکار اہل مریض اس پروگرام کے ذریعے اپنے اسپتال کے بل ادا کرسکتے ہیں۔
اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے www.msk.org/insurance-assistance/assistance وزٹ کریں۔
مزید معلومات کے لیے 646-227-3378 پر کال کریں۔
انشورنس کی مشاورت
MSK مریضوں کی مالی خدمات کا شعبہ MSK میں آپ کے علاج کے دوران مدد کرسکتا ہے۔ وہ آپ کے سوالات کے جواب دے سکتے اور آپ کی انشورنس اور ادائیگی کے آپشنز کی وضاحت کرسکتے ہیں۔ آپ اُن سے بذاتِ خود ملاقات کرسکتے ہیں یا بذریعہ فون ان سے بات کرسکتے ہیں۔
مزید جاننے کے لیے www.msk.org/insurance-assistance/insurance-information وزٹ کریں۔
جب آپ ہسپتال میں ہوں تو مریض کے فنانشل نیویگیٹر سے رابطہ کریں۔ آپ مریضوں کی بلنگ سروسز کو بھی 646-227-3378 پر کال کرسکتے ہیں۔
تشخیص میں مدد کے پروگرامز
MSK مریضوں کی مالیاتی خدمات کا شعبہ ادویہ کی کمپنیوں اور فائنڈیشنز کی جانب سے پیش کردہ پروگرامز کے لیے درخواست دینے میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ یہ پروگرامز اپنی تشخیص کی ادائیگی میں مشکلات کے شکار مریضوں کو ادائیگی میں مدد دیتا ہے۔ یہ تشخیصی ادویہ کے لیے مشترکہ ادائیگیوں کے اخراجات پورے کرسکتا ہے۔
ان پروگرامز کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، اپنی نگہداشتی ٹیم سے بات کریں۔ وہ مریض کے فنانشل نیویگیٹر کے ساتھ آپ کا رابطہ کروا سکتے ہیں۔
دیگر ضروریات میں مدد
MSK میں موجود سماجی ورکرز علاج کے دوران آپ کی سماجی اور جذباتی ضروریات میں مدد کرسکتے ہیں۔ وہ بنیادی ضروریات جیسے کہ نقل و حمل اور رہائش کے اخراجات کی ادائیگی میں مشکلات کے شکار مریضوں کی بھی مدد کرسکتے ہیں۔
اس پروگرام کے بارے میں مزید جاننے کے لیے براہِ کرم اپنے MSK سماجی ورکر کے ساتھ رابطہ کریں۔
انشورنس کے حوالے سے ہماری مدد اور مالیاتی معاونت کے پروگرامز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.msk.org/insurance-assistance وزٹ کریں۔