اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کے لیے داخلے کے لیے کیا کیا پیک کرنا چاہیے

اشتراک کریں
مطالعے کا وقت: بارے میں 1 minute

یہ معلومات آپ کو یہ جاننے مدد دے گی کہ اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ کے لیے ہسپتال میں داخل ہوتے وقت آپ کو اپنے ساتھ کیا کیا لانا چاہیے۔ اس ریسورس میں، لفظ “آپ” کا مطلب ہے آپ یا آپ کا بچہ۔

کپڑے اور جوتے

  • ڈھیلا ڈھالا، آرام دہ لباس جیسے پاجامہ، سویٹ شرٹس اور سویٹ پینٹ۔
    • ہو سکے تو (بٹن یا زپ سے) سامنے سے کھلنے والی قمیضیں لائیں۔ اس سے آپ کی ہیلتھ کیئر ٹیم آپ کے سینٹرل وینس کیتھیٹر (CVC) تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکتی ہے۔
    • ہو سکے تو ایسی پینٹس ساتھ لائیں جن میں الاسٹک کی بجائے ازاربند ہو۔ یہ کچھ کیموتھراپیز کی وجہ سے ہونے والی جلد کی جلن روکنے میں مدد کرتا ہے۔
  • باتھ روبز۔
  • صاف انڈرویئر۔
  • ایسی چپل جو سلپ نہ ہو۔
  • ہالز میں چہل قدمی کرنے اور جسمانی تھراپی (PT) اور پیشہ ورانہ تھراپی (OT) کی مشقوں کے دوران پہننے کے لیے جوتے۔

جتنے دن آپ ہسپتال میں ہیں آپ کو روزانہ کپڑے بدلنے ہوں گے۔ یونٹ پر ایک مشترکہ لانڈری روم ہے لیکن خوشبو سے پاک، ہائپوالرجینک ڈٹرجنٹ آپ خود لائیں گے۔ Tide® فری اینڈ جنٹل، dref® اور Arm & Hammer سینسٹو سکن اس کی کچھ مثالیں ہیں۔

اختیاری اشیاء

ہسپتال میں اپنے آرام اور وقت گزاری کے لیے آپ دیگر بھی اشیاء لا سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ اتنی زیادہ اشیاء نہ لائیں کہ آپ کا کمرہ بے ترتیب ہو جائے۔

آپ یہ اشیاء لا سکتے ہیں:

  • اسکارف یا ہیٹ۔
  • تکیے (پروں والے تکیوں کے علاوہ)، کمبل، کمفرٹر اور سٹفڈ اینیملز۔
    • برائے مہربانی ان اشیاء کو ہسپتال لانے سے پہلے دھو لیں۔
  • نیل فائل۔
  • کمرے کی سجاوٹ والی اشیاء، جیسے فوٹوز۔
  • DVDs
  • لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ (جیسے iPad) یا گیمنگ سسٹم۔

M9 پینٹری میں ایک مشترکہ ریفریجریٹر ہے جہاں آپ اپنے پسندیدہ کھانے رکھ سکتے ہیں۔

اپنی ٹرانسپلانٹ ٹیم سے بلا جھجھک کسی بھی اضافی ذاتی چیز کے بارے میں پوچھیں جو آپ اپنے قیام کو مزید آرام دہ بنانے کے لیے لانا چاہتے ہیں!

آخری اپ ڈیٹ شدہ

جمعرات, May 16, 2024