یہ معلومات ان ادویات کی فہرست کے بارے میں ہے جو پیڈیاٹرک اسٹیم سیل ٹرانسپلانٹ سے پہلے، اس کے دوران یا بعد میں استعمال ہوتی ہیں۔ آپ کا ہیلتھ کیئر پرووائیڈر آپ سے ان ادویات کے بارے میں بات کرے گا جو آپ لے رہے ہیں، بشمول ادویات کے نام اور آپ کے لیے انہیں لینا کیوں ضروری ہے۔ اس ریسورس میں، لفظ “آپ” کا مطلب ہے آپ یا آپ کا بچہ۔
سپلیمنٹس
- فولک ایسڈ: وٹامن جو آپ کے جسم کو خون کے عام خلیات بنانے کے لیے درکار ہوتا ہے۔
- پوٹاشیم کلورائیڈ/پوٹاشیم فاسفورس: پوٹاشیم سپلیمنٹ۔ مسلز (بشمول آپ کا دل) کے صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے آپ کے جسم کو پوٹاشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔
- میگنیشیم آکسائیڈ/میگنیشیم سویا: میگنیشیم سپلیمنٹس۔ آپ کے دل کو صحیح طریقے سے کام کرنے کے لیے میگنیشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔
- ملٹی وٹامن: وٹامن سپلیمنٹ جس میں آئرن بھی شامل ہو سکتا ہے۔
- وٹامن K: وہ وٹامن جس کی آپ کے جسم کو ضرورت ہوتی ہے تاکہ آپ کا خون جم سکے۔
GVHD کی روک تھام
یہ ادویات گرافٹ ویرس ہوسٹ ڈیزیز (GVHD) کی روک تھام یا علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- mycophenolate mofetil (CellCept®)
- cyclosporine (Neoral®)
- tacrolimus (Prograf®)
- sirolimus (Rapamune®)
- methotrexate (کم خوراک کے ساتھ)
اینٹی وائرل
یہ ادویات وائرل انفیکشن (جیسے چکن پاکس اور شنگلز) کی روک تھام یا علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ دیگر وائرل انفیکشن میں جو بعض اوقات ٹرانسپلانٹ کے دوران ہو جاتے ہیں سائٹومیگالو وائرس (CMV)، ہیومن ہرپس وائرس (HHV6)، اڈینو وائرس اور BK وائرس شامل ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- acyclovir (Zovirax®)
- foscarnet (Foscavir®)
- ganciclovir (Cytovene®
- cidofovir (Vistide®)
- letermovir (Prevymis®)
- valganciclovir (Valcyte®)
Antifungals اینٹی فنگلز
یہ ادویات فنگل انفیکشن کی روک تھام یا علاج کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- fluconazole (Diflucan®)
- amphotericin (AmBisome®)
- voriconazole (Vfend®)
- micafungin (Mycamine®)
- posaconazole (Noxafil®)
- isavuconazonium (Cresemba®)
متلی روکنے والی ادویات Antinausea
یہ ادویات متلی (ایسا محسوس ہونا کہ آپ قے کرنے والے ہیں) اور (قے) کی روک تھام یا علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- ondansetron (Zofran®)
- hydroxyzine (Vistaril®)
- metoclopramide (Reglan®)
- granisetron (Kytril®)
- lorazepam (Ativan®)
- dronabinol (Marinol®)
- fosaprepitant (Emend®)
- diphenhydramine (Benadryl®)
اینٹاسڈز Antacids
یہ ادویات معدے کی تیزابی رطوبت کم کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- pantoprazole (Protonix®)
- lansoprazole (Prevacid®)
- ranitidine (Zantac®)
- omeprazole (Prilosec®)
- esomeprazole magnesium (Nexium®)
ہارمونز (خواتین کے لیے)
یہ ادویات آپ کے پلیٹلیٹس کی تعداد بہت کم ہونے کی صورت میں اندام نہانی سے خون کے بہاؤ کو روکنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اس کی مثالوں میں شامل ہیں:
- norgestrel (Ovral®)
- norgestrel and ethinyl estradiol (Lo-Ovral®)
- medroxyprogesterone acetate (Provera®)
- leuprolide (Lupron®)
- medroxyprogesterone acetate (Depo-Provera®)