یہ معلومات آپ کو بالائی اینڈوسکوپی کے لیے تیار ہونے میں مدد دیں گی۔ اپر اینڈوسکوپی آپ کی غذائی نالی (کھانے کی نالی)، معدہ، اور آپ کی چھوٹی آنت کے پہلے حصے کو دیکھنے کے لیے ایک ٹیسٹ ہے۔
آپ کی اپراینڈوسکوپی کے دوران، آپ کا ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ ایک لچکدار ٹیوب استعمال کرے گا جسے اینڈوسکوپ کہتے ہیں۔ اس سے وہ ایک ویڈیو اسکرین پر آپ کی غذائی نالی، معدے، اور چھوٹی آنت کے اندر دیکھ سکتے ہیں۔ وہ ٹشو کا چھوٹا نمونہ بھی لے سکتے ہیں یا ایک ابھری ہوئی رسولی (ٹشو کی افزائش) کو ختم کر سکتے ہیں۔ اس طبی عمل کو بایوپسی کہا جاتا ہے۔
آپ کے طبی عمل سے 1 ہفتہ پہلے
اپنی دوائیوں کے بارے میں پوچھیں
آپ کو اپنے طبی عمل سے پہلے اپنی کچھ ادویات کو لینا روکنا پڑ سکتا ہے۔ اپنے ڈاکٹر سے اس بارے میں بات کریں کہ کون سی دوائیوں کا استمعال بند کرنا آپ کے لیے محفوظ ہے۔ ہم نے ذیل میں چند عمومی مثالیں دی ہیں۔
Anticoagulants (خون پتلا کرنے والی)
اگر آپ خون پتلا کرنے والی دوا (جو آپ کے خون کے جمنے کے طریقے کو متاثر کرتی ہے) لیتے ہیں تو آپ کا طبی عمل انجام دینے والے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے پوچھیں کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے۔ وہ آپ کو دوا روکنے کی تجویز دے سکتے ہیں۔ اس کا انحصار آپ کے کیے جانے والے طبی عمل کی نوعیت اور آپ کی جانب سے خون پتلا کرنے والی دوا لینے کی وجہ پر ہوگا۔
Examples of common blood thinners are listed below. There are others, so be sure your care team knows all the medicine you take. Do not stop taking your blood thinner without talking with a member of your care team.
|
|
ذیابیطس کی ادویات
ممکن ہے آپ ذیابیطس کے لیے انسولین یا کوئی اور ادویات لے رہے ہوں۔ آپ کو دوا کی تجویز دینے والے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ سے پوچھیں کہ آپ کو اپنے طبی عمل والے دن کی صبح کیا کرنا چاہیے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو طبی عمل سے پہلے اپنی ادویات کی خوراک تبدیل کرنی پڑے۔
اپنے طبی عمل سے ایک دن پہلے یا اُسی دن metformin (جیسے کہ Glucophage® یا Glumetza®) نہ لیں یا کوئی بھی ایسی دوا نہ لیں جس میں metformin (جیسے کہ Janumet®) شامل ہو۔
اگر آپ کو AICD ہو تو اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کو بتائیں
اگر آپ کو آٹومیٹک امپلانٹیبل کارڈیوورٹر ڈیفبریلیٹر (AICD) ہو تو اپنے MSK ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کو بتائیں۔ اگر آپ کو AICD ہو، تو آپ کو اپنا طبی عمل MSK کے مرکزی اسپتال، میموریل اسپتال میں کروانا ہوگا۔
اگر ضرورت ہو، تو اپنے ڈاکٹر سے ایک مراسلہ حاصل کریں
- اگر آپ کو آٹومیٹک امپلانٹیبل کارڈیوورٹر ڈیفبریلیٹر (AICD) ہو، تو آپ کو اپنے طبی عمل سے پہلے اپنے کارڈیولوجسٹ (دل کے ڈاکٹر) سے ایک کلیئرنس لیٹر لینا ہوگا۔ کلیئرنس لیٹر وہ مراسلہ ہوتا ہے جس میں لکھا ہوتا ہے کہ آپ بغیر کسی خطرے کے طبی عمل کروا سکتے ہیں۔
- اگر آپ کو گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران سینے میں درد، سر چکرانے، سانس لینے میں مشکل، یا بے ہوشی کا سامنا ہوا ہو، تو آپ کے ڈاکٹر کو آپ کا معائنہ کرنا ہوگا، اور اپنے طبی عمل سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے ایک کلیئرنس لیٹر لینا ہوگا۔
آپ کے MSK ڈاکٹر کے دفتر میں آپ کا کلیئرنس لیٹر آپ کے طبی عمل سے کم از کم 1 دن پہلے لازماً پہنچ جانا چاہیے۔
Arrange for someone to take you home
You must have a responsible care partner take you home after your procedure. A responsible care partner is someone who can help you get home safely. They should be able to contact your care team if they have any concerns. Make sure to plan this before the day of your procedure.
If you don’t have a responsible care partner to take you home, call one of the agencies below. They’ll send someone to go home with you. There’s a charge for this service, and you’ll need to provide transportation. It’s OK to use a taxi or car service, but you still need a responsible care partner with you.
Agencies in New York | Agencies in New Jersey |
VNS Health: 888-735-8913 | Caring People: 877-227-4649 |
Caring People: 877-227-4649 |
آپ کے طبی عمل سے 3 دن پہلے
ایک اینڈوسکوپی نرس آپ کے طبی عمل سے 3 دن پہلے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان آپ کو کال کرے گا/گی۔ وہ آپ کے ساتھ اس گائیڈ میں درج ہدایات کا جائزہ لے گا/گی اور آپ سے آپ کے سابقہ طبی ریکارڈ کے متعلق سوالات پوچھے گا/گی۔ نرس آپ کی ادویات کا بھی جائزہ لے گا/گی۔ وہ آپ کو بتائے گا/گی کہ اپنے طبی عمل کے دن کی صبح کونسی ادویات لینی ہیں۔
آپ کے طبی عمل سے ایک دن پہلے
پروسیجر کا وقت نوٹ کریں
ایک اسٹاف ممبر آپ کے طبی عمل سے ایک دن پہلے دوپہر 12 بجے کے بعد آپ کو کال کرے گا۔ اسٹاف ممبر آپ کو بتائے گا کہ آپ کو اپنے طبی عمل کے لیے کس وقت پہنچ جانا چاہیے۔ اگر آپ کا طبی عمل پیر کے دن طے ہو، تو وہ آپ کو دو دن پہلے جمعہ کو کال کرے گا۔ اگر آپ کو کال نہ آئے، تو اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کے دفتر میں کال کریں۔
اگر آپ کو اپنا طبی عمل منسوخ کروانا ہو، تو اُس ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کو کال کریں جس نے اسے آپ کے لیے طے کیا تھا۔
Instructions for eating
Stop eating at midnight (12 a.m.) the night before your surgery. This includes hard candy and gum.
If your healthcare provider told you to stop eating earlier than midnight, follow their instructions. Some people need to fast (not eat) for longer before their surgery.
آپ کے پروسیجر کا دن
پانی پینے کی ہدایات
آدھی رات کے درمیان (12 بجے رات) اور اپنی آمد کے وقت سے 2 گھنٹے پہلے، صرف نیچے دی گئی فہرست میں موجود مشروبات پئیں۔ اس کے علاوہ کچھ بھی نہ کھائیں یا پئیں۔ اپنی آمد سے 2 گھنٹے قبل پانی پینا بند کر دیں۔
- پانی۔
- سیب کا شفاف جوس، انگور کا شفاف جوس، یا کرین بیری کا شفاف جوس۔
- Gatorade یا Powerade۔
-
سیاہ کافی یا سادہ چائے۔ چینی شامل کرنا ٹھیک ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بھی شامل نہ کریں۔
- کسی بھی قسم کے دودھ یا کریمر کی کوئی سی بھی مقدار شامل نہ کریں۔ اس میں نباتات پر مبنی دودھ اور کریمرز شمل ہیں۔
- شہد مت شامل کریں۔
- ذائقے دار سیرپ مت شامل کریں۔
اگر آپ کو ذیابیطیس ہے، تو ان مشروبات میں چینی کی مقدار پر توجہ دیں۔ اگر آپ شوگر فری، کم شوگر کے حامل، یا بنا شوگر شامل کئے ان مشروبات کے ورژنز شامل کرتے ہیں تو آپ کے بلڈ شوگر لیولز کو قابو میں رکھنا آسان ہو جائے گا۔
سرجری سے قبل پانی کی کمی پوری رکھنا مددگار ہوتا ہے، لہٰذا اگر آپ کو پیاس لگی ہے تو پانی پی لیں۔ اپنی ضرورت سے زیادہ پانی مت پئیں۔ آپ کو اپنی سرجری کے دوران نسوں میں داخل کئے جانے والے سیال (IV) دئیے جائیں گے۔
اپنی آمد کے وقت سے 2 گھنٹے قبل پانی پینا بند کر دیں۔ اس میں پانی شامل ہے۔
اہم باتیں
- صرف وہی ادویات لیں جنہیں آپ کے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ نے آپ کو آپ کے طبی عمل کی صبح لینے کو کہا تھا۔ انہیں چند گھونٹ پانی کے ساتھ لیں۔
- کوئی بھی لوشن، کریم، پاؤڈر، میک اپ، پرفیوم یا کلون استعمال نہ لگائیں۔
- کوئی بھی جیولری، بشمول جسم پر کھدوائی ہوئی چیزیں اتار لیں۔
- قیمتی چیزیں (جیسے کہ کریڈٹ کارڈز اور جیولری) کو گھر پر ہی چھوڑ جائیں۔
- اگر آپ کانٹیکٹ لینز استعمال کرتے ہیں تو اس کی بجائے عینک استعمال کریں۔
کیا کیا ساتھ لانا چاہیے
- اُن ادویات کی ایک فہرست جو آپ گھر پر لیتے ہیں، بشمول پٹیاں اور کریمیں۔
- آپ کا ریسکیو انہیلر (جیسے کہ دمہ کے لیے البیوٹیرول)، اگر آپ کے پاس ہو تو۔
- آپ کی عینک رکھنے کے لیے ایک کھوکھا۔
- آپ کا ہیلتھ کیئر پروکسی فارم، اگر آپ نے مکمل کیا ہو تو۔
کہاں جانا ہے
آپ کی بالائی اینڈوسکوپی ان میں سے کسی ایک جگہ ہوگی:
-
ڈیوڈ ایچ۔ کوچ سینٹر
530 ایسٹ 74 ویں اسٹریٹ
نیویارک، NY 10021
لفٹ کی مدد سے 8 ویں منزل پر جائیں۔ -
میموریل اسپتال (MSK کا مرکزی اسپتال) میں اینڈوسکوپی سوئٹ
1275 یارک ایوینیو (ایسٹ 67 ویں اور ایسٹ 68 ویں اسٹریٹس کے درمیان)
نیویارک، NY 10065
لفٹ B لے کر دوسری منزل پر جائیں دائیں مڑیں اور شیشے کے دروازے سے اینڈوسکوپی/سرجیکل ڈے ہاسپٹل سوئٹ میں داخل ہوں۔ -
MSK Monmouth
480 ریڈ ہِل روڈ
مڈل ٹاؤن، NJ 07748
MSK کی تمام لوکیشنز کی ہدایات اور پارکنگ کی معلومات کے لئے www.msk.org/parking ملاحظہ کریں۔
وہاں کیا ہوگا
آپ کے پہنچنے کے بعد
آپ کے پہنچنے کے بعد، آپ کو اپنا نام اور نام کی ہجے اور تاریخِ پیدائش کئی بار بتانے کو کہا جائے گا۔ یہ آپ کے تحفظ کے لیے ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایک ہی جیسے نام کے لوگوں کا طبی عمل اُسی دن ہو رہا ہو۔
اسپتال کا گاؤن پہننے کے بعد، آپ اپنے نرس سے ملیں گے۔ وہ آپ کی ایک رگ، عموماً آپ کے ہاتھ یا بازو کی رگ، میں انٹراوینس (IV) کیتھیٹر لگائے گا۔ IV آپ کو طبی عمل کے دوران اینستھیسیا (آپ کو سلانے والی دوا) دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ آپ کے طبی عمل سے پہلے آپ کو IV کے ذریعے مائع جات بھی دیے جا سکتے ہیں۔
اپنے طبی عمل سے پہلے آپ اپنے ڈاکٹر سے بات کریں گے۔ وہ طبی عمل کی وضاحت کریں گے اور آپ کے سوالات کے جواب دیں گے۔
آپ کے طبی عمل کے دوران
جب آپ کے طبی عمل کا وقت ہو جائے گا، تو آپ طبی عمل کے کمرے میں جائیں گے اور آپ کو معائنے کی ایک ٹیبل پر لٹا دیا جائے گا۔ آپ کا ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ آپ کے دل، سانس، اور بلڈ پریشر کی نگرانی کے لیے ایک ایکوئپمنٹ تیار کرے گا۔ آپ کو ایک پتلی ٹیوب کے ذریعے آکسیجن دی جائے گی جو آپ کی ناک کے نیچے لگی ہوگی۔ آپ کے دانتوں کے اوپر ایک ماؤتھ گارڈ بھی لگا ہوگا تاکہ دانت محفوظ رہیں۔
آپ کو اپنے IV کے ذریعے اینستھیسیا دیا جائے گا، جس سے آپ سو جائیں گے۔ جیسے ہی آپ سوئیں گے، آپ کا ڈاکٹر آپ کے منہ کے ذریعے اینڈوسکوپ داخل کر دے گا۔ یہ آپ کی غذائی نالی کے نیچے آپ کے معدے میں، اور آپ کی چھوٹی آنت میں چلا جائے گا۔ آپ کا ڈاکٹر ٹشو کے نمونے لینے کے لیے بایوپسیز کرے گا، اگر ضرورت ہوئی تو۔ پھر وہ اینڈوسکوپ نکال لے گا۔
آپ کے طبی عمل کے بعد
آپ کا نرس آپ کے دل، سانس، اور بلڈ پریشر کی نگرانی جاری رکھے گا۔ آپ کو گلے میں خراش محسوس ہو سکتی ہے۔ اگر ایسا ہو، تو یہ 1 سے 2 دن میں ختم ہو جائے گی۔
جب آپ پوری طرح جاگ جائیں گے، تو آپ کا نرس آپ کا کا IV نکال لے گا۔ اس سے پہلے کہ آپ گھر روانہ ہوں، آپ کا نرس آپ کو ڈسچارج کی ہدایات بتائے گا۔
گھر پر
اپنے طبی عمل کے 24 گھنٹے (1 دن) بعد تک کوئی الکوحل والے مشروبات نہ پیئیں۔
اپنے معالج کو کب کال کی جائے
اگر آپ کو درج ذیل میں سے کسی علامت کا سامنا ہو تو اپنے ہیلتھ کیئر فراہم کنندہ کو کال کریں:
- 101 °F (38.3 °C) یا اس سے زیادہ کا درجۂ حرارت
- سینے میں درد یا سانس میں تنگی (سانس مشکل سے آنا)
- آپ کے پیٹ (معدے) میں شدید درد، سختی، یا سوجن
- آپ کی قے (الٹی) میں خون آنا
- کمزوری، بے ہوشی کی کیفیت، یا دونوں
- کوئی بھی دیگر سوالات یا خدشات